آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد فنڈز جاری کیے جائیں گے، وزارتِ خزانہ

اسلام آباد: وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے 29 اگست کو ہونے والے اجلاس میں مسودے کی حتمی منظوری دی جائے گی جس کے بعد فنڈز کا اجراء کیا جائے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف قرض معاہدے کے لیے اظہارِ آمادگی کے مسودے کا شق وار جائزہ لیا جا رہا ہے۔

آئی ایم ایف پاکستان کی جانب سے بھجوائے گئے اعداد و شمار اور رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد وزارت خزانہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اس مسودے کی نقل  جلد پاکستان کو بھجوائے گا جس کے بعد وزیرِخزانہ اور قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک حتمی مسودے پر دستخط کر کے اسے واپس بھجوائیں گے۔

حکام کے مطابق 29 اگست کو ہونے والے اجلاس میں مسودے کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف پاکستان کو 1.17 ارب ڈالرز پاکستان کو منتقل کر دے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top