Graana News

راولپنڈی رنگ روڈ سمیت دیگر میگا پراجیکٹس کے لیے فنڈز مختص کر دیے گئے

راولپنڈی: حکومتِ پنجاب نے نئے بجٹ میں راولپنڈی رنگ روڈ سمیت دیگر اہم میگا پراجیکٹس کے لیے فنڈز مختص کر دیے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق ان میگا پراجیکٹس میں راولپنڈی رنگ روڈ، ایکسپریس وے، کچہری چوک، انڈر پاسز، 3 اسپتال، 6 ڈیمز، روڈ انفراسٹرکچر، اسپورٹس، صحت، اور واٹر سپلائی کے پراجیکٹس شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کے لیے 6 کروڑ 30 لاکھ روپے  مختص کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ایکسپریس وے پراجیکٹ کے لیے 12 کروڑ روپے  اور کچہری چوک پر ڈبل انڈر پاس پراجیکٹ کے لیے 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اگر ڈیمز کی بات کی جائے تو پنجاب حکومت کی جانب سے چہان ڈیم کے لیے 1 ارب روپے، ڈھڈھوچہ ڈیم کے لیے 20 کروڑ روپے، موہٹہ ڈیم کے لیے 25 کروڑ روپے سمیت دیگر ڈیمز کے لیے بھاری رقم مختص کی گئی۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ راول ڈیم واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے 20 کروڑ روپے اور زیرِ زمین پانی زخیرہ کرنے والے ٹینکس کے لیے 1 کروڑ 30 لاکھ روپے مختص کیے گئے۔

اگر ہیلتھ سیکٹر کی بات کی جائے تو پنجاب حکومت کی جانب سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی کے لیے 33 کروڑ روپے، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال راولپنڈی کی نئی مشینری خریدنے کے لیے 90 کروڑ 40 لاکھ روپے، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ہاسٹل کی تعمیر کے لیے 50 کروڑ اور مری میں 100 بیڈ پر مشتمل ماں اور بچہ اسپتال کی تعمیر کے لیے 4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے اسپورٹس سیکٹر کے لیے بھی بھاری فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ مری میں ضلعی اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 70 لاکھ روپے اور چکوال میں اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 40 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago