اسلام آباد: عمارت گروپ آف کمپنیز اور میریٹ انٹرنیشنل نے پاکستان میں ریزیڈنس اِن بائی میریٹ اور کورٹ یارڈ بائی میریٹ کے قیام کے لیے ایک فرینچائز ایگریمنٹ پر دستخط کرلیے۔
ایگریمنٹ پر دستخط چیئرمین عمارت گروپ آف کمپنیز جناب شفیق اکبر اور میریٹ انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر آف لاجنگ ڈیویلپمنٹ برائے مڈل ایسٹ اور پاکستان، زیاد ابی راد نے کیے۔
معاہدے کی تقریب سیرینا ہوٹل اسلام آباد میں ہوئی جس میں اطالوی سفیر اینڈریاس فیراریس، چیئرمین نیشنل ٹورزم کوآپریشن بورڈ سید ذوالفقار عباس بُخاری، صدر آئی سی سی آئی سردار یاسر الیاس، ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات، ممبر نیشنل اسمبلی رومینا خورشید عالم، صدر اقبال انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز لیفٹنٹ جنرل (ر) محمد ہارون اسلم، گرانہ ڈاٹ کام کے گروپ ڈائریکٹرز جناب فرحان جاوید، ارسلان جاوید، شرجیل اے احمر اور تیمور عباسی شریک ہوئے۔
چیئرمین عمارت گروپ آف کمپنیز جناب شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی بار ریزیڈنس اِن بائی میریٹ اور کورٹ یارڈ بائی میریٹ کو لانا اُن کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کا بےتحاشا پوٹینشل ہے جس سے فائدہ اُٹھا کر نہ صرف مُلکی معیشت میں بہتری آئے گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
میریٹ انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر آف لاجنگ ڈیویلپمنٹ برائے مڈل ایسٹ اینڈ پاکستان زیاد ابی راد کا کہنا تھا کہ وہ عمارت گروپ کے ساتھ کام کرنے کے لیے کافی پُر جوش ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اعلیٰ سطح کے ہوٹلوں کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے برانڈ پورٹ فولیو کو یہاں بڑھتا دیکھ رہے ہیں۔
چیئرمین نیشنل ٹورزم کوآپریشن بورڈ جناب زلفی بُخاری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ دو انٹرنشنل چینز مُلکی ٹورزم سیکٹر کے فروغ کا باعث بنیں گے جس سے ملکی معاشی ترقی ممکن ہوگی۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکومت سیاحت اور تعمیراتی صنعت کی بہتری کے لیے کوشاں ہے اور سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔
ایونٹ کے آخر میں مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ کی پرفارمنس نے چار چاند لگائے۔
ریزیڈنس اِن بای میریٹ کا ڈی ایچ اے فیز ٹو میں جولائی 2023 سے سروسز کا آغاز ہوگا جس میں 100 سویٹس اور اسٹوڈیوز ہوں گے۔ کورٹ یارڈ بائی میریٹ میں 144 کمرے ہوں گے اور یہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور شہر کے مرکزی علاقوں اور ڈپلومیٹک ایریا کو ملانے والی لوکیشن پر واقع ہوگا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…