Graana News

شاہی قلعہ لاہور کی تزئین و آرائش کے لئے فرانس 4.5 ارب روپے فراہم کرے گا

اسلام آباد: پاکستان اور فرانس نے شاہی قلعہ لاہور کی تزئین و آرائش کے منصوبے کے حوالہ سے 22 ملین یورو (4.5 ارب روپے) کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

یہ منصوبہ فرانس کی فرنچ ڈویلپمنٹ ایجنسی (ایف ڈی اے) کی زیرِ نگرانی مکمل کیا جائے گا جس کا مقصد سیاحت کا فروغ اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں تاریخی ورثہ کی عمارتوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ 1981 میں یونیسکو نے شاہی قلعہ لاہور کی تاریخی عمارت کو درپیش مختلف خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے اس کی بحالی کی تجاویز پیش کی تھیں۔

اس موقع پر فرانس کے پاکستان میں سفیر نکولس گیلے نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے ساتھ تاریخی ورثہ کے تحفظ پر فخر ہے جس سے نہ صرف شاہی قلعہ بلکہ اس کے اردگرد کے علاقوں میں سیاحت اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پانچ سال میں مکمل کیا جائے گا جس سے شاہی قلعہ لاہور کو موسمیاتی تبدیلیوں سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری نے شاہی قلعہ لاہور کی تزئین و آرائش اور بحالی کے حوالہ سے فرانس کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago