بلوچستان میں کا چار صنعتی زونز کا قیام

اسلام آباد: بلوچستان حکومت نے تُربت، مسلم باغ، چمن اور دالبندین کے علاقوں میں چار صنعتی زونز کے قیام کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اور نئے ملازمت کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزیرِ اعلیٰ جام کمال الیانی نے تمام متعلقہ اتھارٹیز کو یہ احکامات جاری کیے کہ اس ضمن میں انفراسٹرکچر کے قیام کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی زونز کے سائٹس کو گیس، بجلی اور پانی کی سہولیات دی جائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بلوچستان معدنی ذخائر سے مالا مال صوبہ ہے لہذا صوبائی حکومت نے لورالائی اور خضدار کے اضلاع کو سنگ مرمر یعنی ماربل سٹی کا درجہ دیا۔ اس کا مقصد سرمایہ کاروں کی توجہ کا حصول اور غریب مقامی افراد کو معاشی طور پر بااختیار بنانے میں مدد کرنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئی صنعتی پالیسی صوبے میں نجی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کررہی ہے اور صوبے میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آرہی ہے۔

رواں مالی سال کے کُل بجٹ کا 15.6 فیصد تعلیم پر خرچ کیا جائے گا، 38 ارب صحت پر خرچ کیے جائیں گے، 1 ارب لائیو اسٹاک اور 14 ارب زراعت پر خرچ کیے جائینگے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago