Graana News

صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی پنجاب نے 4 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

لاہور: پنجاب حکومت کے زیرِانتظام مالیاتی امور کے ادارے صوبائی ڈویلپنٹ ورکنگ پارٹی نے اپنے حالیہ اجلاس میں 6 ارب 25 کروڑ روپے لاگت کے 4 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ان ترقیاتی منصوبوں کی منظوری صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی پنجاب کے رواں مالی سال کے 71ویں اجلاس میں دی گئی۔

چئیرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپنٹ بورڈ عبداللہ خان سنبل کے مطابق ان چار منظور شدہ منصوبوں میں سیکنڈری ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، فزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ سیکٹر شامل ہیں۔

علاوہ ازیں منظور شدہ منصوبوں میں تھیلیسمیا یونٹ اینڈ بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر اور بی وی اسپتال بہاولپور کی اَپ گریڈیشن قابلِ ذکر ہے۔

اس کے ساتھ راولپنڈی کے نواحی علاقے کوٹلی ستلیاں میں نیو دھرجاوا واٹر سپلائی اسکیم اور کہوٹہ میں واٹر سپلائی اور نکاسیءآب کے نظام کا دائرہ کار بڑھانا بھی منظور شدہ منصوبوں میں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں کمالیہ شہر کے لئے جامع واٹر سپلائی اسکیم اور گوجرہ شہر کے نکاسیءآب کے نظام کی بحالی بھی منظور شدہ منصوبوں میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ مختلف شہروں میں سڑکوں کی تعمیر اور بحالی بھی منظور کئے گئے منصوبوں کا حصہ ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago