کراچی: ملکی خزانےمیں چند روز کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 27 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 28 مئی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 23 ارب 29 کروڑ ڈالر رہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا مثبت رجحان گزشتہ ہفتے بھی برقرار رہا۔
ایس بی پی کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 27.16 کروڑ ڈالر اضافے کے ساتھ 16.13 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچچ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 66 لاکھ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 7.16 ارب ڈالر کی سطح پر ہیں۔
کمرشل بینکوں کے مقابلے میں سرکاری ذخائر میں زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر 27 کروڑ ڈالرز اضافے سے 16 ارب 13 کروڑ 36 لاکھ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 ارب 16 کروڑ 5 لاکھ ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…