اسلام آباد: قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید کا کہنا ہے کہ ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر رواں مالی سال کے آخر تک 16 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قائم مقام گورنر مرتضیٰ سید نے بین الاقوامی ادارے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کو ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد چھ روز کے اندر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے ایک ارب سترہ کروڑڈالر کے قرض کی قسط موصول ہونے کا امکان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرونی موصولات میں تاخیر کے باعث زرِمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 8 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔ بیرونی ممالک کی جانب سے پاکستان کو تقریباً 38 ارب ڈالر کی امداد کے وعدے کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اگست کو ہونے والا ہے۔ پاکستان اس حوالے سے اہم اور سخت شرائط پوری کر چکا ہے۔ آئی ایم ایف اجلاس میں منظوری کے بعد پاکستان کو رقم جاری کی جائے گی۔ علاوہ ازیں قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے چار ارب ڈالر کی مالی امداد کا بھی اعلان کیا جا چکا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…