زرِمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک

اسلام آباد: قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید کا کہنا ہے کہ ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر رواں مالی سال کے آخر تک 16 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قائم مقام گورنر مرتضیٰ سید نے  بین الاقوامی ادارے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کو ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد چھ روز کے اندر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے ایک ارب سترہ کروڑڈالر کے قرض کی قسط موصول ہونے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرونی موصولات میں تاخیر کے باعث زرِمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 8 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔ بیرونی ممالک کی جانب سے پاکستان کو تقریباً 38 ارب ڈالر کی امداد کے وعدے کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اگست کو ہونے والا ہے۔ پاکستان اس حوالے سے اہم اور سخت شرائط پوری کر چکا ہے۔ آئی ایم ایف اجلاس میں منظوری کے بعد پاکستان کو رقم جاری کی جائے گی۔ علاوہ ازیں قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے چار ارب ڈالر کی مالی امداد  کا بھی اعلان کیا جا چکا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top