رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں 323 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد:  اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری 323 فیصد کے ریکارڈ اضافے کے ساتھ 1 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سکوک بانڈز کی وصولیوں میں استحکام کے باعث رواں مالی سال کے پہلے تین مہینوں کے دوران بیرونی سرمایہ کاری 1.3 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی جو کہ گذشتہ مالی سال کے مذکورہ دورانیے کے مقابلے میں تین سو گناہ زیادہ ہے۔

دوسری جانب ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں بیرونی سرمایہ کاری رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 439 ملین ڈالر جبکہ امریکہ اور نیدرلینڈ سے براہ راست سرمایہ کاری بالترتیب 72 اور 60 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

مذکورہ عرصے کے دوران سب سے زیادہ سرمایہ کاری بجلی کے شعبے میں 131 ملین ڈالر جبکہ کمیونیکیشن کے شعبے میں 88 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top