ملک کے مختلف حصوں میں دھند، بارش اور برفباری کا امکان، محکمۂ موسمیات

اسلام آباد: محکمۂ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ اسلام آباد، لاہور اور سندھ میں موسم ابرآلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ بلوچستان کے مغربی، جنوبی اور شمالی علاقوں میں بادل چھائے رہنے، بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ جبکہ گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں مغربی ہواؤں کے دو نئے سسٹم ملک میں داخل ہونے کی توقع ہے۔ پہلے سسٹم سے 3 سے 9 جنوری تک بلوچستان کے مغربی، بالائی اور جنوبی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ اور شمال مشرقی بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کا بھی امکان ہے۔

مزید یہ کہ اس دوران کراچی سمیت سندھ کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ دوسرا سسٹم 9 سے 15 جنوری تک ملک کے شمالی علاقوں، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش اور برف باری کا باعث بن سکتا ہے۔ اسی طرح پنجاب کے بیشتر علاقوں میں تیز بارش کا امکان کم ہے۔ شمالی، شمال مغربی، شمال مشرقی اور وسطی پنجاب کے بعض مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔

علاوہ ازیں دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں چھائی دھند کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ترجمان کے مطابق دھند کے باعث مختلف ملکی اور بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top