میرا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی درخواستوں پر عملدرآمد کے لیے فوکل پرسن مقرر کر دیے گئے، اسٹیٹ بینک

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے میرا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کی منظورشدہ درخواستوں پر عملدرآمد کے لیے فوکل پرسن مقرر کر دیے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مرکزی بنک تمام درخواستوں کی خود نگرانی کرے گا۔ درخواست دہندگان کسی بھی شکایت کی صورت میں مرکزی بنک کے سروس ڈیسک سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ مرکزی بنک نے ملک کے بڑوں شہروں میں سینئر افسران کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے جو 30 جون سے پہلے منظور شدہ قرضوں کی درخواستوں پر فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

اس سے پہلے مرکزی بنک نے 25 جولائی کو ایک سرکلر جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ایسے تمام قرض خواہ، جنہوں نے گھر بنانے یا خریدنے کے لئے قرض کے حصول کے تمام تقاضے تیس جون سے پہلے پورے کر دیے ہیں انکو قرض کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اس کے علاوہ ایسے تمام منظور شدہ کیسز جن کے لئے درخواست دہندہ نے ٹوکن منی دے دی ہے یا کنسٹرکشن کے لئے فرد جاری ہو چکی ہے، ان کو بھی قرض جاری کر دیا جائے۔

بقیہ کیسز کے حوالے سے مرکزی بنک کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ میرا پاکستان میرا گھر اسکیم پر نظر ثانی کر رہی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top