Real Estate

فلورنس گیلریا شاپنگ مال، جدید سہولیات اور اعلیٰ معیار کا منفرد امتزاج

دنیا کے معرضِ وجود میں آنے کے بعد انسان نے اپنے ارتقاء کے لیے تعمیر و ترقی کا سہارا لینا شروع کیا اور ضرورتِ وقت کے استعمال سے لے کر سہولت اور جدت کی راہ پر گامزن ہو گیا۔ سر چھپانے کے لیے گھر سے لے کر بازار میں دستیاب بہترین اور معیاری اشیاء کے حصول کے لیے مسلسل جدوجہد کرتے انسان نے گزرتے وقت کے ساتھ تعمیراتی ترقی کے میدان میں حیرت انگیز انقلاب برپا کیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

چاند پر قدم رکھنے والے انسان نے دنیا کو جس طرح تسخیر کیا، دورِ جدید کا تعمیراتی سیکٹر اس کی بہترین مثال ہے جس نے رہائش سے لے کر خریداری، تفریح اور دیگر کئی دنیاوی فوائد کو ایک چھت تَلے اکھٹا کر کے وقت اور طویل فاصلوں کو سمیٹ دیا۔

 

 

فلورنس گیلریا کا تعارف

فلورنس گیلریا جدت اور زمانہ حاضر کے تقاضوں پر پورا اترتا ایسا شاپنگ مال ہے جہاں آپ نہ صرف شاپنگ سے محظوظ ہو سکتے ہیں بلکہ اعلیٰ معیار پر مبنی ہوٹل، حُسن کی نگہداشت اور جسمانی علاج سے بھرپور طبی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ لگژری پراجیکٹ سی ڈی  اے سے منظور شدہ ہے اور اسے موجودہ دور کے معروف بلڈرز امارات گروپ آف کمپنیز تیار کر رہے ہیں۔

 

 

فلورنس گیلریا کہاں واقع ہے؟

یہ مال شہر کے اعلیٰ ترین مقامات میں سے ایک مثالی مقام پر واقع ہے جہاں رہائش پزیر افراد اور سیاح دونوں ہی اس مال سے بڑے اور بھرپور فائدے اٹھا سکتے ہیں۔

فلورنس گیلیریا ڈی ایچ  اے 2 کے اولین مقام پر واقع ہے۔ اس تعمیراتی شاہکار کو مین جی ٹی روڈ، اسلام آباد سے آسان رسائی حاصل ہے۔

 

پراجیکٹ کی تفصیل

سرمایہ کاروں کے لیے اس پراجیکٹ میں شاندار اور بہترین مواقع موجود ہیں جس میں شروعات آسان شرائط پر مشتمل سرمایہ کاری سے ممکن ہے۔

ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی سے منظور شدہ یہ مال ڈی ایچ  اے فیز 2 اسلام آباد میں واقع ہے۔

فلورنس گیلریا سرمایہ کای کو محفوظ اور یقینی بناتا ہے۔

 

 

سب کے لیے سب کچھ

فلورنس گیلریا مال جڑواں شہروں کے رہائشیوں کو بہترین خدمات پر مبنی سہولیات کی پیشکش کرتا ہے۔  جیسا کہ

بین الاقوامی معیار کا 4 سٹار ہوٹل

گولڈ سِوک

دکانیں

ہیلتھ کلب

انفینٹی پول

روف ٹاپ ریسٹورنٹ

 

جڑواں شہروں کا پہلا جدید بوتیک مال

فلورنس گیلیریا کو جڑواں شہروں کے سنگم پر پہلا لگژری بوتیک مال ہونے کا اعزاز حاصل ہے جو یورپی آسائشوں پر مبنی قدیم تہذیب کی نمائندگی کرتا ہے۔

فلورنس گیلریا ڈی ایچ  اے فیز 2 کے پُررونق مقام پر واقع ہے۔ اس تعمیراتی شاہکار کو مین جی ٹی روڈ اسلام آباد سے آسان رسائی حاصل ہے۔

اٹلی کے خوبصورت شہر فلورنس کی تہذیب و تمدن سے آراستہ یہ بوتیک مال تمام چھوٹے بڑے افراد کے لیے ایک دلکش اور آسائش سے بھرپور جگہ ہے۔

 

 

جدید طرزِ تعمیر اور دلکشی

جدید طرزِ تعمیر کے معیار کو چھوتے اس مال کو دلکشی کے عنصر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں تعمیر ہوٹل کے سوئٹ ایک پرتعیش سہولت فراہم کرتے ہیں جو ایک شاندار رہائش کی صورت میں حقیقی راحت اور لطف اندوزی کا خیر مقدم کرتے ہوئے آپ کے مختصر قیام کو رہائش گاہ میں تبدیل کر دیتے ہیں۔

ہارلے سینٹر

حُسن اور صحت سے متعلق سہولتوں سے بھرپور آسائشوں کی آماجگاہ پر مشتمل اس مال کی ایک پوری منزل کو ہارلے سینٹر کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

کسی کلینک یا ٹریٹمنٹ سینٹر جانے اور شاپنگ مال یا ہوٹل سے دور ایک الگ مقام پر پہنچے کی الجھن سے فلورنس گیلریا نے اپنے سیاحوں اور کسٹمرز کو آزاد کر دیا ہے۔

 

طبی ماہرین کے زیرِ نگرانی کلینکس

با سہولت اور صحت کے جدید تقاضوں پر پورے اترتے طبی کلینک فلورنس گیلریا میں جہاں جِلد سے متعلق تمام دیکھ بھال اور علاج سے لے کر دندان سازی، بالوں کی پیوند کاری اور غذائی اجزاء پر مبنی سپلیمنٹ کے آؤٹ لیٹس شامل ہیں۔

 

ڈیزائنر بوتیکس اور مشہور برانڈز

قدیم یورپی طرزِ تہذیب میں لپٹا فلورنس گیلریا متعدد ری ٹیلیرز اور ڈیزائنر بوتیک کے شاندار برانڈ پر مشتمل وسیع اقسام پیش کرتا ہے۔ تجارتی انقلاب کے آسمانوں کو چھوتا یہ مال ایک ہی چھت کے نیچے خصوصی آؤٹ لیٹس تک آپ کی رسائی ممکن بناتا ہے۔

 

روف ٹاپ ریستوران

تعمیراتی ترقی کے مختلف ادوار سے ہوتے ہوئے گراؤنڈ فلورز پر تعمیر کردہ ہوٹل جدت کی سیڑھیاں طے کر کے ترقی کی اس اونچائی پر پہنچ چکے ہیں جہاں سب ہی مختلف انواع و اقسام کے کھانوں، سوشل نیٹ ورکنگ اور ایک دوسرے سے گفت و شنید سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ فلورنس گیلریا کی بالائی منازل پر تعمیر خوبصورت ہوٹل فنِ تعمیر کے شاہکار کے طور پر ابھرے گا جو دیکھنے والوں کو اپنا گرویدہ بنانے میں کامیاب ہو گا۔

ڈی ایچ  اے کا پہلا 4 سٹار ہوٹل

فلورنس گیلریا کو پاکستان میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں پہلے 4 اسٹار ہوٹل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

 

فلورنس گیلریا سے متعلق اہم معلومات

یہ منصوبہ قانونی طور پر سی ڈی  اے اور تمام متعلقہ سرکاری اداروں سے منظور شدہ ہے جو ڈی ایچ  اے اسلام آباد میں ایک اہم مقام پر واقع ہے اور اس پراجیکٹ کو معروف بلڈرز امارات گروپ آف کمپنیز تیار کر رہے ہیں۔

فلورنس گیلریا ڈیزائنر برانڈز اور دفاتر کے لیے لگژری کمرشل پراپرٹی پیش کررہا ہے۔

بہترین سرمایہ کاری کے پیشِ نظر فلورنس گیلریا مال کو پراجیکٹ کے آغاز کے ساتھ ہی آسمان کو چھوتی بلندیوں تک پرواز کی صلاحیت حاصل ہے۔

 

امارات گروپ آف کمپنیز کے دیگر پراجیکٹس

امارات گروپ آف کمپنیز پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک وسیع تجربے کی بناء پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں اب تک 5 سے زائد منصوبے شروع کر چکی ہیں۔

امارات گروپ آف کمپنیز نے اسلام آباد میں ایمیزون مال کے نام سے اپنے پہلے پراجیکٹ کا آغاز کرتے ہوئے تعمیراتی شعبے میں اپنے کام کی بنیاد ڈالی اور اس طرح امارات بلڈرز مال کا آغاز ہوا۔

مزید برآں امارات گروپ آف کمپنیز فلورنس گیلریا کے ساتھ مال آف عریبیہ، گالف فلوراز اسلام آباد، امارات ریزیڈینسیز اسلام آباد، امارات بلڈرز مال، جی الیون ہوٹل اور ایمیزون آؤٹ لیٹ مال سمیت دیگر اہم پراجیکٹس کی تیاری میں مصروفِ عمل ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago