Graana News

شدید سیلاب سے سندھ میں چاول کی 80 فیصد اور جنوبی پنجاب میں 60 فیصد فصل تباہ

اسلام آباد: پاکستان ہائی ٹیک ہائبرڈ سیڈ ایسوسی ایشن (پی ایچ ایچ ایس اے) کے چیئرمین شہزاد علی ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے سندھ میں چاول کی 80 فیصد اور جنوبی پنجاب میں 60 فیصد فصل تباہ ہو گئی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ان کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب سے انفراسٹرکچر، سڑکیں اور پل مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور ملک کے سیلاب زدہ علاقوں میں معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں چاول کی کاشت کے علاقوں میں سب سے زیادہ سیلاب ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے 18 لاکھ ٹن چاول یعنی اس کی 80 فیصد متوقع پیداوار کا نقصان ہوا۔

جنوبی پنجاب میں بھی یہی افسوسناک صورتحال ہے اور چاول کی فصل کو 60 فیصد نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے کپاس اور گنے کے زون میں سیلاب کم رہا ہے۔ تاہم دونوں زونز میں روزانہ کی بنیاد پر غیر معمولی بارشیں ہوئیں جس سے کپاس کی فصل تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تخمینوں کے مطابق دونوں صوبوں میں سبزیوں اور مویشیوں سمیت تینوں تجارتی فصلوں سے کم از کم 3 ارب امریکی ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے ملک میں خوراک کی درآمد میں اضافہ کرنا ہو گا جہاں 43 فیصد آبادی پہلے ہی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہے۔

سیلاب کے نتیجے میں درآمدات زیادہ، برآمدات کم اور مہنگائی زیادہ ہو سکتی ہے جس سے معاشی استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

شہزاد علی ملک نے سندھ اور پنجاب کی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ دھان کی موجودہ کھڑی فصلوں کو بچانے کے لیے مطلوبہ پانی کی مکمل دستیابی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ تمام کسانوں کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اگلی فصلیں کاشت کرسکیں۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ کھاد، تصدیق شدہ بیج اور رعایتی نرخوں پر بجلی کی دستیابی کو یقینی بنائے۔

شہزاد ملک کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ملک بھر میں ہر قسم کے غیر تصدیق شدہ بیجوں کے استعمال پر پابندی عائد کرے اور بمپر پیداوار کے لیے صرف ہائی ٹیک ہائبرڈ یا تصدیق شدہ بیج ہی استعمال کیے جائیں جس سے یقیناً کسانوں کے منافع میں بھی اضافہ ہوگا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago