Graana News

آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کا خدشہ: این ڈی ایم اے

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اپنے ایک حالیہ اعلانیہ میں اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے دریاؤں ستلج، راوی اور چناب میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

این ڈی ایم اے حکام کے مطابق 17 سے 18 ستمبر تک مذکورہ دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور دریاؤں میں پانی کی سطح میں غیرمعمولی اضافے کا امکان ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 17 اور 18 ستمبر کے دوران دریائے ستلج اور چناب میں پانی کے بڑھتے بہاؤ کی وجہ سے پڑوسی ملک بھارت بھی متاثر ہو سکتا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی خطرناک حد تک بڑھ سکتا ہے جس کی وجہ سے سیلاب کی زد میں آنے والے ممکنہ علاقوں میں پہلے سے وارننگ جاری کرنا ضروری ہے۔ اس حوالے سے تمام وفاقی، صوبائی اور ضلعی اداروں کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث جنوبی پنجاب کے مختلف دیہات میں 9 لاکھ ایکڑ زمین کو نقصان پہنچا۔ سیلاب کی وجہ سے 40 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ گھر مسمار ہونے کی وجہ سے 37 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

بلوچستان کے ضلع صحبت پور کے حالیہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں جن کو کنٹرول کرنا نہایت مشکل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مناسب اقدامات نہ کیے گئے تو بیماریوں کو پھیلنے سے روکنا مشکل ہو جائے گا۔ اضافی مشینری اور وسائل کے استعمال میں لاتے ہوئے نکاسی آب کا عمل تیز کرنا نہایت لازم ہے۔

سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رہائش پذیر افراد کے لیے پانی کے بل کے چارجز 2 ماہ کے لیے معاف کرنے کا بھی اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago