محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت نے اُجھ بیراج سے 1,71,797 کیوسک پانی چھوڑ دیا ہے جس کے باعث دریائے راوی میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
ڈیزاسٹر اینڈ مینیجمنٹ اتھارٹی پنجاب کی طرف سے جاری کردہ وارننگ کے مطابق اُجھ بیراج سے 1530 پی ایس ٹی پر پانی چھوڑا گیا۔
دریائے راوی میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے جس کے تحت گوجرانوالہ، لاہور اور ملتان ڈویژن کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
مزید براں، دریائے راوی سے جڑے ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو کر سیلابی صورتحال اختیار کر سکتی ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام اضلاع کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے اور مشینری اور عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ جبکہ تمام اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔