Real Estate

رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کے 5 آسان طریقے

پلاٹ یا گھر خریدنا رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری سے متعلق آمدن کا ایک ایسا ذریعہ ہے جو آپ کے لیے اطمینان اور منافع بخش دونوں طرح سے سُود مند ثابت ہو سکتا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ، کرنسی اور بانڈز میں سرمایہ کاری کے برعکس رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری سے آپ پراپرٹی خریدنے کے لیے اس کی کُل لاگت کا ایک حصہ پیشگی ادا کر کے وقت کے ساتھ ساتھ بقایا رقم کی قسطوں میں ادائیگی کی پیشکش سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اگرچہ عام طور پر رہن کے لیے 20 سے 25 فیصد تک ڈاؤن پیمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن بعض صورتوں میں 5 فیصد سے بھی کم ادائیگی پر پراپرٹی کی خریداری کی جا سکتی ہے تاہم بقیہ رقم آسان اقساط میں بھی ادا کر دی جاتی ہے۔

اقساط میں ادائیگی کی صورت میں خریدار اور فروخت کنندہ دونوں اس ڈیل کو قانونی شکل دینے کے لیے ایک دستاویز پر دستخط کر لیتے ہیں جو بلاشبہ مالی لین دین میں رئیل اسٹیٹ ایجنٹ اور خریدار دونوں کے لیے ایک حوصلہ افزاء تدبیر ہے۔

آج کی اپنی اس تحریر میں ہم یہاں رئیل اسٹیٹ  سے متعلق پانچ انتہائی اہم طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے جن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے سرمایہ کار مذکورہ شعبے میں اچھا پیسہ کما سکتے ہیں۔

رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے بنیادی خدوخال

پلاٹ یا گھر کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والے افراد کم سرمایہ سے بھی اپنی آمدن کا ذریعہ یقینی بنا سکتے ہیں۔ مذکورہ شعبے میں آپ ابتداء میں پیشگی رقم ادا کرتے ہوئے پراپرٹی کے مالک بن سکتے ہیں۔ تاہم قانونی دستاویزات میں آپ کی ملکیت آسان اقساط میں بقیہ رقم کی مکمل ادائیگی کے بعد ہی ممکن ہو پاتی ہے۔

رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری سے آمدن کے حصول کا ایک اور محفوظ طریقہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کرائے کی پراپرٹی کے مالکانہ حقوق حاصل کر لیں۔ ہم اسے ہوں بھی سمجھ سکتے ہیں کہ ایسی پراپرٹی جو کرائے پر ہو تو اسے خرید کر کرایہ داری نظام کے تحت بھی آپ اس پراپرٹی یعنی دکان یا گھر سے مستقل آمدن حاصل کر سکتے ہیں۔

رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے وابستہ افراد یعنی ایجنٹس اور براہِ راست سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے افراد کم قیمت پر دستیاب پراپرٹی خرید کر اسے اچھے داموں میں بیچنے سے بھی معقول آمدن حاصل کر سکتے ہیں۔

رئیل اسٹیٹ سے وابستہ بااعتماد کاروباری اداروں کے ساتھ شراکتی بنیادوں پر سرمایہ کاری سے بھی اچھی آمدن حاصل کی جا سکتی ہے۔

ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (ریٹ)  بنیادی طور پر منافع ادا کرنے والے اسٹاک ہیں جہاں ریئل اسٹیٹ  کمپنیوں کے شیئرز میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے آپ اچھا منافع کما سکتے ہیں۔

کرائے پر دستیاب پراپرٹی

کرائے پر دستیاب پراپرٹی کے مالکانہ حقوق کا حصول ان افراد کے لیے آمدن کا ایک بہترین موقع ہو سکتا ہے جو خود سے گھر یا دکان کی تزئین و آرائش اور کرایہ داروں کے انتظامی امور بطریقِ احسن سرانجام دینے کی مہارت رکھتے ہوں۔ تاہم ذریعہ آمدن کو منافع بخش بنانے کے لیے پراپرٹی کی  دیکھ بھال، پیشگی مرمت اور تزئین و آرائش کے علاوہ کرایہ داروں کی عدم دستیابی کی صورت میں گھر خالی پڑا رہنے پر اٹھنے والے بنیادی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے خاطر خواہ سرمائے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

کرائے پر دستیاب پراپرٹی میں سرمایہ کاری کے فوائد

مستقل آمدن کا بہترین ذریعہ

آمدن کے ساتھ پراپرٹی کی قدر میں بتدریج اضافہ

پیشگی مختصر ادائیگی بقایا آسان اقساط میں

ٹیکس سے متعلق اضافی اخراجات میں کمی

کرائے پر دستیاب پراپرٹی میں سرمایہ کاری کے نقصانات

کرایہ داروں کا انتظام کرنا مشکل ہو سکتا ہے

کرایہ داروں سے املاک کو ممکنہ طور پر نقصان پہنچنا

مارکیٹ کی غیر مستحکم صورتحال کے دوران آمدن میں بتدریج کمی

رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ گروپس

ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ گروپس ان لوگوں کے لیے مثالی ذرائع آمدن ہیں جو کرایہ داری کے امور کی انجام دہی کی پریشانیوں سے بچ کر رینٹل ریئل اسٹیٹ کے مالکانہ حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ گروپس میں سرمایہ کاری کے لیے کیپٹل کُشن اور فنانسنگ تک رسائی کی ضرورت ہوتی ہے۔

ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ گروپس چھوٹے میوچل فنڈز کی طرح ہوتے ہیں جو کرائے کی پراپرٹی میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ ایک عام رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ گروپ میں کمپنی اپارٹمنٹ بلاکس یا کنڈومینیم کا سیٹ خریدتی یا بناتی ہے اور پھر سرمایہ کاروں کو کمپنی کے ذریعے انہیں خریدنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اس طرح وہ کمپنی ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ گروپ کا حصہ بن جاتی ہے۔

رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ گروپس  میں سرمایہ کاری کے فوائد

کرائے کی مد میں حاصل ہونے والی آمدن کی نسبت زائد منافع

آمدن اور پراپرٹی کی قدر میں بتدریج اضافہ

رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ گروپس  میں سرمایہ کاری کے نقصانات

پراپرٹی کے انخلاء کا خطرہ

میوچل فنڈز پر اٹھنے والے اخراجات

مینیجرز پر اعتماد کا فقدان

کرایہ داری پر دستایب پراپرٹی کی اچھے داموں پر فروخت کی مہارت

ہاؤس فلِپنگ ان لوگوں کے لیے زیادہ موزوں ذریعہ آمدن ہے جو رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی تشخیص، پراپرٹی کی فروخت کے لیے مارکیٹنگ اور تزئین و آرائش میں اہم تجربہ رکھتے ہوں۔ گھر کو مکمل طور پر ایک نئے ماڈؒل میں بدلنے کے لیے سب سے پہلے سرمایہ کے انتظام اور ضرورت کے مطابق گھر کی مرمت کرانے یا اس کی دیکھ بھال پر اٹھنے والے اخراجات جیسے امور بطریقِ احسن سرانجام دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اکثر منافع بخش طریقے سے چھ ماہ سے بھی کم وقت میں خریدی گئی کم لاگت پراپرٹی کو فروخت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

تجربہ کار پراپرٹی ایجنٹس پراپرٹی کو بہتر بنانے میں سرمایہ کاری نہیں کرتے۔ اس لیے سرمایہ کار کے پاس پہلے سے ہی پراپرٹی کی قدر کے بارے میں مکمل تفصیل ہونی چاہئیے تاکہ بغیر کسی تبدیلی کے پراپرٹی کی فروخت پر زیادہ سے زیادہ منافع کمایا جا سکے۔

رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی ایک اور قسم  بھی ہے جو مناسب قیمت میں دستیاب پراپرٹی خرید کر اور ان کی تزئین و آرائش کے بعد قیمت میں اضافہ کر کے پیسہ کماتی ہے۔ یہ ایک طویل مدتی سرمایہ کاری ہوسکتی ہے جس میں سرمایہ کار ایک وقت میں صرف ایک یا دو جائیدادیں لینے کا متحمل ہوسکتا ہے۔

پراپرٹی کی اچھے داموں فروخت کی مہارت کے فوائد

مختصر مدت کی سرمایہ کاری

سرمائے کی فوری واپسی کی پیشکش

پراپرٹی کی اچھے داموں فروخت کی عدم مہارت کے نقصانات

رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے تفصیلی مطالعہ کی ضرورت

رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں عدم استحکام کی صورت میں مندی کا سامنا

رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (ریٹ)

رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (ریٹ) ان سرمایہ کاروں کے لیے بہترین ذریعہ آمدن تصور کیا جاتا ہے جو روایتی لین دین کے بغیر رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری سے متعلق اپنی منفرد پہچان بنانے میں کوشاں رہتے ہیں۔

رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (ریٹ) اس وقت بنتا ہے جب کوئی کارپوریشن یا ٹرسٹ سرمایہ کاروں کے پیسے کو پراپرٹی کی خرید اور رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے شیئرز کو چلانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (ریٹ) یا شیئرز بڑی اسٹاک ایکسچیج کمپنیوں سے خریدے اور بیچے جاتے ہیں بلکل ویسے ہی جیسے بڑے کاروباری اداروں کے شیئرز اسٹاک مارکیٹ میں خریدے یا بیچے جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کسی بھی کارپوریشن کو اپنی  رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (ریٹ) کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے قبل از ٹیکس منافع کا 90 فیصد ڈیویڈنڈ کی شکل میں شیئر ہولڈرز کو ادا کرنا چاہیے۔ ایسا کرنے سے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (ریٹ) پر کارپوریٹ انکم ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوتا۔ جبکہ ایک عام کمپنی کو پہلے اپنے منافع پر ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے اور اس کے بعد منافع کی بقایا رقم میں سے شیئر ہولڈرز کو منافع یا ڈیویڈنڈ کی تقسیم کی جا سکتی ہے۔

رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (ریٹ) میں سرمایہ کاری سے قبل یہ ضروری ہے کہ سرمایہ کار ریٹ کی دو بنیادی اقسام یعنی عمودی تعمیراتی منصوبوں یا اقفی رہائشی پراجیکٹس سے وابستہ ایکویٹی ریٹ اور رئیل اسٹیٹ منصوبوں کے لیے قرضوں کی فراہمی میں سرمایہ کاری کی سہولت یعنی مارگیج ریٹ کے مابین فرق کے بارے میں اچھی طرح سمجھ لے۔

ایکویٹی رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (ریٹ) اس لحاظ سے زیادہ پُر کشش ہے کہ یہ رئیل اسٹیٹ میں ملکیتی حقوق کی نمائندگی کرتا ہے جب کہ مارگیج رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (ریٹ) فنانسنگ سے حاصل ہونے والی آمدنی پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ  (ریٹ) میں سرمایہ کاری کے فوائد

منافع ادا کرنے والے اسٹاک شیئرز کی دستیابی

طویل مدتی انوسٹمینٹ ہولڈنگ

رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ  (ریٹ) میں سرمایہ کاری کے نقصانات

روایتی رینٹل رئیل اسٹیٹ سے وابستہ لیوریج لاگو نہیں ہوتا

آن لائن ریئل اسٹیٹ پلیٹ فارمز

رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والے آن لائن پلیٹ فارم ان لوگوں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتے ہیں جو کسی بڑے تجارتی یا رہائشی منصوبے میں سرمایہ کاری کے لیے شراکتی بنیادوں پر شامل ہونا چاہتے ہیں۔ آن لائن رئیل اسٹیٹ پلیٹ فارمز کے ذریعے کی جانے والی سرمایہ کاری کو کراؤڈ فنڈنگ بھی کہا جاتا ہے۔

آن لائن پلیٹ فارم ان سرمایہ کاروں کو آپس میں جوڑتے ہیں جو رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز کے ساتھ پراجیکٹس کی مالی اعانت چاہتے ہیں۔

آن لائن ریئل اسٹیٹ پلیٹ فارمز کے ساتھ سرمایہ کاری کے فوائد

ایک یا ایک سے زائد تعمیراتی منصوبوں کے پورٹ فولیو میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں

جغرافیائی تبدیلیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے محفوظ سرمایہ کاری کا موقع

آن لائن ریئل اسٹیٹ پلیٹ فارمز کے ساتھ سرمایہ کاری کے نقصانات

مارکیٹ کی غیر مستحکم صورتحال کے دوران سرمایہ فریز ہو جانا

انتظامیہ کی فیس

رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری سے متعلق ماہرین کا ماننا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ، کرنسی اور بانڈز میں سرمایہ کاری کے برعکس رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری سے آپ پراپرٹی خریدنے کے لیے اس کی کُل لاگت کا ایک حصہ پیشگی ادا کر کے وقت کے ساتھ ساتھ بقایا رقم کی قسطوں میں ادائیگی سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago