اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی کے دوسرے روز بھی بھرپور پزیرائی ملی۔ نیلامی میں اب تک مجموعی طور پر 5 پلاٹ 11.141 ارب سے زائد میں فروخت کئے جاچکے ہیں۔ پلاٹس کی نیلامی 12 جنوری تک گندھارا سٹیزن سینٹر، F-9 پارک، اسلام آباد میں جاری رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق نیلامی کے دوسرے روز ڈپلومیٹک انکلیو کا اپارٹمنٹ پلاٹ 3 ارب 34 کروڑ 44 لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔ نیلام عام میں اسلام آباد کے ڈویلپ کمرشل مراکز میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کے لئے پیش کئے جارہے ہیں۔
مزید یہ کہ نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے ممبر فنانس کی سربراہی میں قائم کی گئی نیلامی کمیٹی کررہی ہے۔ جس کی سیکرٹری ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ-II ہیں۔کمیٹی کے دیگر اراکین میں ممبر اسٹیٹ میں، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن، ممبر ٹیکنالوجیو ڈیجٹلائزیشن,ڈی ایف اے-II، ڈی جی لاء، ڈائر یکٹر اربن پلاننگ، ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ، ڈائریکٹر پبلک ریلشنز اور ڈائریکٹر فنانس شامل ہیں۔
واضح رہے کمیٹی نے نیلام عام کو شفاف اور مقابلے کی فضا بنانے کے لئے مؤثر انتظامات کئے ہیں، جس کے باعث سرمایہ کار بولی میں بڑھ چڑھ کر حصہ بھی لے رہے ہیں۔ اور اپنی پسند کے مطابق پلاٹ حاصل کررہے ہیں۔
موصول ہونے والی بولیوں کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا، جو بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کا مجاز فورم ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ