لاہور میں 5 کمرشل پلاٹ 21.5 ارب میں نیلام

لاہور: لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے منگل کے روز 5 کمرشل پلاٹ 21.5 ارب روپے میں نیلام کیے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق اوپن آکشن کا انعقاد جوہر ٹاؤن میں کیا گیا جس میں تُرکی کی ریئل اسٹیٹ فرمز پیش پیش رہیں۔

مجاز اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ان پلاٹوں پر کثیر المنزلہ عمارات کا قیام ہوگا۔

ترجمان کے مطابق پنجاب کا کُل ریوینیو ٹارگٹ 70 ارب روپے ہے تاہم ایک ہی نیلامی سے 21.5 ارب کی آمدن سے اس ہدف کا حصول آسان ہوگیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کامیاب نیلامی کے انعقاد پر لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ معاشی پہیے کی روانی کیلئے اس طرح کی سرگرمیاں انتہائی اہم ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top