Everyday News

سی ڈی اے کے زیرِ اہتمام پہلی اسلام آباد ڈیوتھلون کا انعقاد

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن (Islamabad Cycling Association) اور (Islamabad Run with us) کے اشتراک سے اسلام آباد ڈیوتھلون کا انعقاد کیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کےچیئرمین کیپٹن (ر) انوار الحق کی ہدایات پر شہر میں صحت مندانہ سرگرمیاں فروغ دینے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں سی ڈی اے نے اتوار کے روز ایف نائن پارک میں پہلی اسلام آباد ڈیوتھلون کا انعقاد کیا۔

مزید یہ اسلام آباد ڈیوتھلون (Islamabad Duathlon) میں پاکستان بھر سے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس دوران کھلاڑیوں کے درمیان بھرپور اور دلچسپ مقابلے دیکھنے میں آئے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد ڈیوتھلون کی طرز پر مقابلوں کا انعقاد پہلی مرتبہ کیا گیا۔ اس طرز کی صحت مندانہ سرگرمی میں کھلاڑی پہلے دوڑ لگاتے ہیں پھر سائیکل چلاتے ہیں۔ اور پھر دوبارہ دوڑ لگاتے ہیں جس میں کھلاڑیوں کو مقررہ وقت کے اندر مختلف اہداف حاصل کرنے ہوتے ہیں۔ ان مقا بلوں میں کھلاڑیوں کو دو مختلف کیٹیگریز اولمپک اور سپرنٹ میں تقسیم کیا گیا۔ سپرنٹ میں کھلاڑیوں کو چھوٹے جبکہ اولمپک ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کو بڑے اہداف دئیے گئے تھے۔ بعض کھلاڑیوں نے انفرادی طور پر کھیلنے کو ترجیح دی۔

بعد ازاں چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیپٹن (ر) انوار الحق نے پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس کامیاب اور منفرد ایونٹ پر شہریوں کی جانب سے انتظامیہ کو خوب پزیرائی بھی ملی۔  اور اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ موجودہ سی ڈی اے انتظامیہ شہر میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کا انعقاد کرتی رہے گی۔

سی ڈی اے کے چیئرمین کیپٹن (ر) انوار الحق نے اس موقع پر کہا کہ سی ڈی اے اسلام آباد میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے تمام اقدامات کر رہا ہے۔ کھیل کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے سی ڈی اے ہمیشہ اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago