لاہور: صوبائی حکومت نے لاہور شہر میں ملک کا پہلا ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر کھول دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پہلے ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سنٹر کی افتتاحی تقریب اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی
اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ارباب ابراہیم کو حکومت پنجاب کے مذکورہ اقدام کے لئے فوکل پرسن کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ ارباب ابراہیم کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے شہریوں کو اب یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے کہ وہ اپنی سواری (گاڑی، موٹر سائیکل) پر بیٹھے ہی بلاتاخیر کورونا ویکسینیشن کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے اسی حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی ایک پیغام ارسال کیا جس میں کہا گیا کہ پاکستان میں پہلا ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر لاہور کے نشتر پاک میں قائم کر دیا گیا ہے۔
کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے یہ اقدام مقامی انتظامیہ اور بینک آف پنجاب کے مشترکہ تعاون سے اٹھایا جا رہا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔