راولپنڈی: واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) کی ہیڈ کوارٹر بلڈنگ لیاقت باغ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تاہم ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق شام 6 بج کر 20 منٹ پر واسا ہیڈ کوارٹر بلڈنگ لیاقت باغ کے ایک کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر فوری طور پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے قابو پا لیا۔
منیجنگ ڈائریکٹر واسا راجہ شوکت محمود کے مطابق صرف ایک کمرہ جو کہ واسا اسٹاف کے زیرِ استعمال ہے اُس میں پرنٹر اور میز کو نقصان پہنچا۔
اُن کا کہنا تھا کہ بظاہر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے تاہم انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر انکوائری کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…