اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کے پیشِ نظر سبزیوں کی قلت اور مہنگائی کم کرنے کی غرض سے بھارت سے تجارت کی تجویز دی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سبزیوں کی کمی دور کرنے اور مہنگائی کنٹرول کرنےکے لیے بھارت سے تجارت کی جا سکتی ہے تاہم یہ میرا ذاتی خیال ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سیلاب سے10ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ جبکہ صرف ریلیف کے لیے ایک ارب ڈالر چاہیئں۔
ان کا کہنا تھا کہ سبزیوں کی کمی سے نمٹنے کے لیے سیکرٹری خزانہ اور کامرس سے تجاویز طلب کی ہیں۔ میرے ذاتی خیال میں غیر معمولی حالات کی بدولت اگر بھارت سے سبزیاں درآمد کرنا پڑیں تو کریں گے۔
سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا۔ کہ آپ کہتے ہیں مجھے وزیراعظم اس لیے بننا ہے کہ پاکستان کو سنواروں۔ آپ جب آتے تھے تو کہتے تھے میں ٹماٹر ، پیاز کی قمیتیں دیکھنے نہیں آیا۔ کچھ شرم ہوتی ہے۔ یہ شرم سے عاری لوگ ہیں۔
مفتاح اسماعیل نےکہا کہ ہم نے سیلز ٹیکس آج بھی زیرو رکھا ہے۔ آج میں قیمتیں بڑھاتا ہوں تو شوکت ترین اور اسدعمر تنقید کرتے ہیں۔ میری اپنی پارٹی کے لوگ بھی مجھ پر تنقید کرتے ہیں۔ ہم اپوزیشن میں بھی ملک کو دیوالیہ نہیں ہونے دیں گے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…