تمام سروسز کے چارجز کی فہرست وَن وِنڈو آپریشن سینٹر پر آویزاں: آر ڈی اے

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے شہریوں کی سہولت کے لیے تمام سروسز کے چارجز کی فہرست وَن وِنڈو آپریشن سینٹر پر آویزاں کر دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آر ڈی اے کے مطابق ٹرانسفر، نقشہ کی منظوری، عمارت کی تکمیل کی تصدیق اور زمین کے استعمال میں تبدیلی کی منظوری سے متعلق تمام فیسوں اور چارجز کی فہرست وَن وِنڈو آپریشن سینٹر پر آویزاں کر دی۔

آر ڈی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی جی آر ڈی اے کی ہدایت پر معزز شہریوں کو معیاری اور بروقت سہولیات کی فراہمی آر ڈی اے کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی تعمیرات سے متعلق قواعد و ضوابط کی پاسداری سب پر لازم ہے اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیس سے متعلق تفصیلات ون ونڈو آپریشن سنٹر کے باہر آویزاں کر دی گئی ہیں تاکہ درخواست گزاروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے یہ واضح طور پر کہا کہ شہری صرف حکومت کی جانب سے مختص آر ڈی اے فیس جمع کرائیں اور کسی کو کوئی اضافی رقم ادا نہ کریں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top