چاغی: وفاقی حکومت نے ضلع چاغی کو گوادر بندرگاہ اور افغانستان بارڈر سے منسلک کرنے کے لیے مواصلاتی نظام کے ذریعے تعمیراتی منصوبوں پر غور شروع کر دیا ہے۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق نوکنڈی سے مشخیل سڑک کو ضلع پنجگور تک جبکہ دلبندین سے زیارت بالانوشی سڑک کو پاک افغان بارڈر تک توسیع دیے جانے کے منصوبے زیر غور ہیں۔
چیئرمین سینٹ، صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ نوکنڈی اور مشخیل کے درمیان سڑک کی تعمیر پر 7 ارب روپے لاگت آئے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ منصوبے سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ ضلع چاغی کو گوادر بندرگاہ اور مکران کوسٹل ایریا سے ملانے میں بھی مدد ملے گی۔
چیئرمین سینٹ کا کہنا ہے کہ ضلع چاغی معدنیات کے وسائل سے مالا مال ہے۔ معدنیات و قدرتی وسائل پر تحقیق کے حوالے سے نوکنڈی میں یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ زیر غور ہے جس کی لاگت کا تخمینہ 8 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…