وفاقی حکومت نے سی ڈی اے  کے زیر انتظام اسلام آباد کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کر دیے

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے سی ڈی اے  کے زیر انتظام اسلام آباد کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کر دیے۔ آئندہ مالی سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں پشاور موڑ سے اسلام آباد ایئر پورٹ تک میٹرو بس سروس چلانے کے لیے 1 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

بجٹ دستاویزات کے مطابق تربیلا ڈیم سے اسلام آباد کے مکینوں کو پانی کی باہم فراہمی  سے متعلق واٹر چینلز کی تعمیر کے لیے 3.154 ارب اور گولڑہ شریف روڈ کی بحالیِ نو کے لیے 54 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں قائم 170 سرکاری اسکولوں کی بحالیِ نو کے منصوبوں کے لیے ترقیاتی بجٹ میں 409 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ان منصوبوں میں اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں 507 کلاس رومز کی تعمیر، 17 سٹاف رومز، 17 لائبریریاں، 39 لیبارٹریاں، 18 کمپیوٹر لیب، 5 ایڈمن بلاکس، 5 کانفرنس رومز اور دیگرتعمیراتی منصوبے شامل ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top