اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کیا کہ حکومت اسلام آباد ایئر پورٹ سے مری تک الیکٹرک خودکار ٹرین چلانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد کے لئے 38 الیکٹرک بسوں کا منصوبہ ای او آئی سطح پر آچکا ہے اور اب اگلا منصوبہ اسلام آباد ایئر پورٹ سے مری تک برقی ٹرین چلانے کا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اگلا بڑا منصوبہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے مری تک الیکٹرک آٹومیٹک ٹرین کا ہے جس کا مطالعہ شروع ہوچکا ہے اور اس سلسلے میں وزارت منصوبہ بندی کے ساتھ ایک میٹنگ کی گئی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان میٹروپولیٹن شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک گاڑیوں میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر بھی کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ وفاقی دارالحکومت رواں سال دسمبر تک 38 الیکٹرک بسوں کے ساتھ ماحول دوست برقی نقل و حمل کا پہلا شہر ہوگا۔
وفاقی وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ نئے ایم او یو کے تحت جرمن کمپنی تین مراحل میں سرمایہ کاری کرے گی اور مرحلہ وار مینوفیکچرنگ پلانٹس کی تنصیبات، بس آپریشن اور پاکستان میں ٹکنالوجی کی منتقلی کرے گی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس منصوبے سے تین سے پانچ ارب امریکی ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری آئے گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…