Everyday News

اسلام آباد: مارگلہ ایونیو کو M1 سے ملانے کیلئے روڈ پراجیکٹ کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو ایک سڑک کی تعمیر کے لیے اجازت دے دی ہے۔ یہ شاہراہ مارگلہ ایونیو کو اسلام آباد-پشاور موٹروے (M1) سے راولپنڈی کی حدود میں جوڑے گی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق 3 کلو میٹر سے زائد فاصلے پر پھیلی یہ سڑک راولپنڈی میں 1.8 کلومیٹر اور اسلام آباد میں 1.6 کلومیٹر پر مشتمل ہے۔ نیز راولپنڈی کے دائرہ اختیار میں سڑک کی تعمیر کی ذمہ داری این ایچ اے کی ہو گی۔ جبکہ اسلام آباد کے اندر آنے والا حصہ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی زیر نگرانی ہوگا۔ وفاقی حکومت نے حال ہی میں این ایچ اے کو راولپنڈی میں سڑک کی تعمیر کا کام شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اس کے علاوہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ حکومت اس منصوبے کے لیے ضروری فنڈز فراہم کرے گی۔

مزید یہ کہ سی ڈی اے نے پہلے ہی سڑک کے اسلام آباد حصے پر کام شروع کر دیا ہے۔ اور اس سے قبل اس نے سڑک کے ڈیزائن کے لیے انجینئرنگ کنسلٹنسی سروسز پنجاب (ECSP) کی خدمات حاصل کی تھیں۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق مارگلہ ایونیو کے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لیے یہ سڑک ضروری ہے کیونکہ یہ نہ صرف M-1 موٹر وے سے جڑے گی بلکہ CPEC روڈ کو بھی لنک فراہم کرے گی۔

 

2021 میں، سابق وزیر اعظم عمران خان نے سی ڈی اے کو اسلام آباد کی حدود میں سڑک تیار کرنے کی ہدایت کی، جبکہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RDA) کو اس کے دائرہ اختیار میں آنے والے حصے کو سنبھالنے کے لیے تفویض کیا گیا۔

اس کے علاوہ مارگلہ ایونیو، جو جی ٹی روڈ سے شروع ہوتا ہے۔ اور D-12 تک پھیلا ہوا ہے۔D-12 سے E-11 تک 5 کلومیٹر طویل سڑک کے نئے حصے سے بھی منسلک ہو جائے گا۔ جو فی الحال زیر تعمیر ہے۔ اور  چند ماہ میں اس کی تکمیل متوقع ہے۔

دریں اثنا، سی ڈی اے مارگلہ ایونیو اور دیگر سڑکوں پر ٹریفک کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے E-11 سے سری نگر ہائی وے تک 11ویں ایونیو کی تعمیر کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

9 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

9 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago