اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو ایک سڑک کی تعمیر کے لیے اجازت دے دی ہے۔ یہ شاہراہ مارگلہ ایونیو کو اسلام آباد-پشاور موٹروے (M1) سے راولپنڈی کی حدود میں جوڑے گی۔
تفصیلات کے مطابق 3 کلو میٹر سے زائد فاصلے پر پھیلی یہ سڑک راولپنڈی میں 1.8 کلومیٹر اور اسلام آباد میں 1.6 کلومیٹر پر مشتمل ہے۔ نیز راولپنڈی کے دائرہ اختیار میں سڑک کی تعمیر کی ذمہ داری این ایچ اے کی ہو گی۔ جبکہ اسلام آباد کے اندر آنے والا حصہ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی زیر نگرانی ہوگا۔ وفاقی حکومت نے حال ہی میں این ایچ اے کو راولپنڈی میں سڑک کی تعمیر کا کام شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اس کے علاوہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ حکومت اس منصوبے کے لیے ضروری فنڈز فراہم کرے گی۔
مزید یہ کہ سی ڈی اے نے پہلے ہی سڑک کے اسلام آباد حصے پر کام شروع کر دیا ہے۔ اور اس سے قبل اس نے سڑک کے ڈیزائن کے لیے انجینئرنگ کنسلٹنسی سروسز پنجاب (ECSP) کی خدمات حاصل کی تھیں۔
سی ڈی اے حکام کے مطابق مارگلہ ایونیو کے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لیے یہ سڑک ضروری ہے کیونکہ یہ نہ صرف M-1 موٹر وے سے جڑے گی بلکہ CPEC روڈ کو بھی لنک فراہم کرے گی۔
2021 میں، سابق وزیر اعظم عمران خان نے سی ڈی اے کو اسلام آباد کی حدود میں سڑک تیار کرنے کی ہدایت کی، جبکہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RDA) کو اس کے دائرہ اختیار میں آنے والے حصے کو سنبھالنے کے لیے تفویض کیا گیا۔
اس کے علاوہ مارگلہ ایونیو، جو جی ٹی روڈ سے شروع ہوتا ہے۔ اور D-12 تک پھیلا ہوا ہے۔D-12 سے E-11 تک 5 کلومیٹر طویل سڑک کے نئے حصے سے بھی منسلک ہو جائے گا۔ جو فی الحال زیر تعمیر ہے۔ اور چند ماہ میں اس کی تکمیل متوقع ہے۔
دریں اثنا، سی ڈی اے مارگلہ ایونیو اور دیگر سڑکوں پر ٹریفک کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے E-11 سے سری نگر ہائی وے تک 11ویں ایونیو کی تعمیر کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔