وفاقی کابینہ کی کیپیٹل ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیپیٹل ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

یہ اتھارٹی 13 اراکین پر مشتمل ہوگی جس کے سربراہ چیرمین سی ڈی اے ہوں گے۔

اس اتھارٹی کا قیام خصوصاً پشاور موڑ سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک میٹرو بس سروس کی رسائی کے لیے عمل میں لایا گیا ہے۔

وزارتِ داخلہ نے حال ہی میں سی ڈی اے کے پی سی ون کی منظوری دی جس کے تحت سی ڈی اے 30 بسوں کی خریداری کرے گی اور سروس کی تمام تر منیجمنٹ کو اپنے ذمے لے گی۔

چیرمین این ایچ اے اس 13 رکنی اتھارٹی کے وائس چیئرمین ہوں گے جبکہ آئی جی اسلام آباد، ٹرانسپورٹ اتھارٹی اسلام آباد کے چیرمین، محکمہء موسمیاتی تبدیلی کے افسران، سی ڈی کے ممبر پلاننگ، پلاننگ کمیشن کے ممبر اور پرائیویٹ سیکٹر کے دو اراکین بھی اس اتھارٹی کے ممبران میں شامل ہوں گے۔

اتھارٹی ٹرانسپورٹ راہداریوں، اسٹیشنز اور ڈپو کا قیام عمل میں لائے گی اور ذیلی سہولیات کا انتظام اور مجموعی ڈیویلپمنٹ دیکھے گی۔

اتھارٹی مستقبل میں راہداریوں کی توسیع، نئے پراجیکٹس کی منصوبہ بندی، اُن کی تعمیر، چلانے اور برقرار رکھنے کا کام بھی کرے گی۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago