فیصل آباد: فیصل آباد ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) نے ایف ڈی اے سٹی کے 78 پلاٹس کی نیلامی سے 256 ملین کا ریوینیو حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پلاٹس کی نیلامی مارچ کی 3 اور 4 تاریخ کو کی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا۔
نیلامی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے عامر عزیز، ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ سہیل مقصود، ممبر گورننگ باڈی میاں یاسر انور اور ڈپٹی ڈائریکٹر رانا حبیب اور کمیٹی ممبران کی زیرِ نگرانی ہوئی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔