لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) تعمیراتی صنعت کے لیے اپنی ایمنسٹی اسکیم 31 مارچ 2023 کو ختم کرنے والا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی اسکیم کے تحت سرمایہ کاروں کو اپنے سرمایہ کاری کے ذرائع ظاہر کیے بغیر پریمیئم ایف بی آر کے رجسٹرڈ ریئل اسٹیٹ پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
اس اسکیم نے قومی معیشت کے لیے ریکارڈ توڑ آمدنی پیدا کی ہے۔ اور اس سے تعمیراتی صنعت میں اربوں کے لین دین کو راغب کیا گیا ہے۔ تاہم اس میں توسیع کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔