ایف بی آر کا پراپرٹی ویلیویشن ریٹس پر نظر ثانی کا فیصلہ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پراپرٹی ویلیویشن ریٹس پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایف بی آر ترجمان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کے متعدد اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر غیر منقولہ جائیداد کے نئے ریٹس طے کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایف بی آر نے پاکستان کے 40 بڑے شہروں میں پراپرٹی کے نئے ویلیویشن ریٹس طے کیے تھے۔

ایف بی آر کے اعلان کے بعد ایسوسی ایشن آف ریلٹرز نے ملک بھر میں رواں ہفتے جمعے سے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے مذکورہ اقدام سے پراپرٹی کی قیمتوں میں اضافہ بے تحاشا اضافہ ہوگا اور کاروبار سُست روی کا شکار ہوگا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top