گزشتہ ماہ اکتوبر میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 31 ارب روپے سے تجاوز کر گئیں

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے ماہ اکتوبر میں ہدف سے 31 ارب روپے زیادہ وصول کیے جبکہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ایک ہزار 840 ارب روپے جمع کیے جو کہ ایک ہزار 608 ارب روپے کے ہدف سے 232 ارب روپے زیادہ ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2020 میں ایک ہزار 341 ارب روپے کے محصولات کے مقابلے میں رواں سال کے پہلے 4 مہینوں میں محصولات میں 37 فیصد اضافہ ہوا۔

ایف بی آر کے مطابق اکتوبر 2021 میں محصولات کی وصولی گزشتہ سال کے 331 ارب روپے سے 33 فیصد اضافی ہے۔

اکتوبر میں یہ 439 ارب روپے رہی جو جولائی تا اکتوبر کے دوران 31 ارب روپے کے اضافے سے 397 ارب روپے کے ہدف سے زیادہ تھی۔

جولائی تا اکتوبر 2020 کے دوران ریفنڈز اور ریبیٹس کی ادائیگیوں سمیت مجموعی وصولی ایک ہزار 407 ارب روپے سے بڑھ کر رواں مالی سال میں ایک ہزار 931 ارب روپے ہوگئی جس میں 37 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوا۔

اکتوبر 2021 میں کسٹمز کی وصولی گزشتہ سال کے مقابلے میں 52 ارب روپے کے مقابلے میں 75 ارب روپے رہی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top