کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیمنٹ کے ڈیلروں کے لیے انکم ٹیکس ریٹ 1.5 فیصد سے کم کر کے 0.25 فیصد کردیا ہے۔
ٹیکس ریٹ کو ٹیکس قوانین کے آرڈیننس (ترمیمی) 2021 میں کم کیا گیا اور اس کا اطلاق ہول سیلرز اور ریٹیلرز پر کردیا گیا ہے۔
اس کمی کا فائدہ صرف وہ ڈیلر، سب ڈیلر، ہول سیلر اور ریٹیلر اُٹھا سکتے ہیں جو سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے تحت رجسٹرڈ ہیں یا ترمیمی آرڈیننس کے 60 روز کے اندر رجسٹر ہوجاتے ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔