اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نئے پراپرٹی ویلیوایشن کا اطلاق 16 جنوری تک موخر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس ضمن میں ایف بی آر نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اپنی شکایات اور تجاویز 15 جنوری تک جمع کروا سکتے ہیں۔
ریوینیو بورڈ نے یہ فیصلہ نئے پراپرٹی ویلیوایشن ریٹس پر عوامی شکایات کی وجہ سے کیا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول اسٹیٹ بینک، ریئل اسٹیٹ ایجنٹس اور ٹاؤن ڈویلپرز کو آن بورڈ لے کر ایک نئی ویلیوایشن پالیسی تیار کی جائیگی اور سب کی شکایات کا ہر ممکن حد تک ازالہ کیا جائیگا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔