اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی گجرانوالہ کے رہائشی منصوبوں کی نظرِ ثانی شدہ نئی قیمتیں جاری کر دیں۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈی ایچ اے گجرانوالہ رہائشی ولاز کے 5 مرلہ پلاٹ کی قیمت 6 لاکھ 50 ہزار روپے فی مرلہ مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل 5 مرلہ پلاٹ کی قیمت 32 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر تھی۔
اسی طرح 6 مرلہ پلاٹ کی نئی قیمت 6 لاکھ 50 ہزار روپے فی مرلہ مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل ڈی ایچ اے گجرانوالہ رہائشی ولاز کے 6 مرلہ پلاٹ کی قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔
علاوہ ازیں ڈی ایچ اے گجرانوالہ رہائشی ولاز کے 10 مرلہ پلاٹ کی بھی نئی قیمت 6 لاکھ 50 ہزار روپے فی مرلہ مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل 10 مرلہ پلاٹ کی قیمت 65 لاکھ روپے مقرر تھی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔