ایف بی آر نے مالی سال 2022-2023 کے بجٹ میں ریئل اسٹیٹ پر نئے ٹیکس لگانے کی سفارشات کر دیں

اسلام آباد: چئیرمین ایف بی آر عاصم احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2022-2023 کے بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے کی سفارشات کی گئی ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

چئیرمین ایف بی آر کے مطابق غیر استعمال شدہ رہائشی/کمرشل/صنعتی پلاٹس/اور فارم ہاؤسز پر 5 فیصد ٹیکس لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے یہ سفارش بھی کی گئی ہے کہ  پراپرٹی پر 15 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس کو 4 سے 6 سال تک بڑھا دیا جائے۔ اس سے 40 ارب روپے ریونیو اکٹھا کرنے میں مدد ملے گی۔

نان فائلرز کی جانب سے پراپرٹی کی خریداری میں ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 2 سے 5 فیصد اور فائلرز کے لیے 1 سے 2 فیصد اضافہ کرنے کی بھی سفارش کی گئی۔ اس سے 65 ارب روپے کی آمدن اکٹھی ہو گی۔

علاوہ ازیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بیرون ملک پراپرٹی اور دیگر اثاثوں پر 1 فیصد کیپیٹل ویلیو ٹیکس لگانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ یوں 18 ارب روپے ریونیو اکٹھا کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top