اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دی گئی ہدایات کی روشنی میں ، "ایف بی آر” کے نام سے ایک خصوصی آپشن پاکستان سٹیزن پورٹل میں شامل کیا گیا ہے ، جو تمام ٹیکس دہندگان / شہریوں کو اور فیڈرل بورڈ کےمتعلق شکایات رکھنے والے افراد کے لئے دستیاب کیا جائے گا۔ ایف بی آر کے جاری کردہ پریس بیان میں کہا گیا کہ اس آپشن کے ذریعہ ، شکایت دہندگان شکایات درج کرنے کے لئے چیئرمین ایف بی آر کے دفتر آئے بغیر اپنی شکایات درج کرسکتے ہیں۔
اس سے ادارے کو شکایات سے نمٹنے اور کارکردگی بڑھانے میں مدد ملے گی ، انہوں نے مزید کہا کہ اس آپشن سے نہ صرف عوامی خدمت کی فراہمی یقینی ہوگی بلکہ طویل مدتی اصلاحات کے لئے مفید معلومات بھی فراہم ہوں گی۔