اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے قومی سطح پر جیولرز، اکاؤنٹنٹس اور بلڈرز کی مالیاتی لین دین کی مانیٹرنگ پر مامور افسران سے متعلق عمل درآمد کا پلان جاری کردیا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس پلان کا مقصد یہ ہے کہ متعلقہ قوانین کی پاسداری ہو اور ہر افسر کے پاس ماتحت لوگوں کا مکمل ڈیٹا موجود ہو۔
منصوبے کے تحت ایف بی آر نے محکمہ برائے انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کے عہدیداروں اور ماڈل کسٹم میں کسٹمز کے عہدیداروں کو بھی متعلقہ نوٹیفکیشن کے تحت ڈی این ایف بی پی کے اختیارات استعمال کرنے کے لئے اضافی ذمہ داریاں تفویض کردی ہیں۔
حاصل شدہ تفصیلات کے مطابق جیولرز، بلڈرز اور اکاؤنٹنٹس کو 10 جنوری تک افسران کے ساتھ اپنی ریجسٹریشن کرنی ہے۔
ڈیڈلائن کے خاتمے پر قوانین کو لاگو کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…