اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ریئل اسٹیٹ میں منی لانڈرنگ روکنے کیلئے نئی شرائط عائد کر دیں ہیں۔ نئی شرائط کے تحت ڈی این ایف بی پی کے ساتھ عدم رجسٹریشن کی صورت میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کو این او سی جاری نہیں کیا جائےگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستانی اداروں کے لئے شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے ریئل اسٹیٹ میں منی لانڈرنگ روکنے کیلئے نئی شرائط عائدکی جا رہی ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق منصوبے سے قبل ایف بی آر کو کلیئرنس کیلئے رجسٹریشن کی درخواست دینا ہوگی۔ ایف بی آر کی جانب سے نئی شرط کے تحت تحقیقات کے بعد ہی منصوبے کے لیے این او سی جاری ہوسکے گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رجسٹریشن درخواست پر اینٹی منی لانڈرنگ حکام تحقیقات کرکے کلیئرنس دیں گے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…