ایف بی آر کے ڈی این ایف بی پی کے ساتھ عدم رجسٹریشن کی صورت میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کو این او سی جاری نہ کرنے کے احکامات

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ریئل اسٹیٹ میں منی لانڈرنگ روکنے کیلئے نئی شرائط عائد کر دیں ہیں۔ نئی شرائط کے تحت ڈی این ایف بی پی کے ساتھ عدم رجسٹریشن کی صورت میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کو این او سی جاری نہیں کیا جائےگا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

نوٹیفکیشن کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستانی اداروں کے لئے شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے ریئل اسٹیٹ میں منی لانڈرنگ روکنے کیلئے نئی شرائط عائدکی جا رہی ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق منصوبے سے قبل ایف بی آر کو کلیئرنس کیلئے رجسٹریشن کی درخواست دینا ہوگی۔ ایف بی آر کی جانب سے نئی شرط کے تحت تحقیقات کے بعد ہی منصوبے کے لیے این او سی جاری ہوسکے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رجسٹریشن درخواست پر اینٹی منی لانڈرنگ حکام تحقیقات کرکے کلیئرنس دیں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top