ایف بی آر کا جیولرز، اکاؤنٹنٹس اور ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انسدادِ منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے سیکشن 6 اے کے تحت رئیل اسٹیٹ ایجنٹس، اکاؤنٹنٹس اور جیولرز کو ریجسٹریشن اور صارفین کے لین دین کا ریکارڈ رکھنے کے لیے ہدایات جاری کردیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق ریئل اسٹیٹ ایجنٹس اب سے اپنے تمام صارفین اور اُن کے ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ رکھیں گے۔

جیولرز 20 لاکھ سے زائد کیش ٹرانزیکشنز پر صارفین کے تمام ریکارڈز رکھنے کے پابند ہوں گے۔

کسی بھی مشکوک ٹرانزیکشن یا شک شبے کی صورت میں ایف بی آر اور ایف ایم یو کو آگاہ کرنا ضروری ہوگا۔

نئے ریگولیشن کے تحت ریئل اسٹیٹ ایجنٹس جن میں بلڈرز، ڈویلپرز اور پراپرٹی ڈیلرز شامل ہیں، جیولرز اور اکاؤنٹنٹس کو ایف بی آر کے ساتھ ریجسٹریشن کرنی ہوگی۔

اس ضمن میں تمام تر مطلوبہ معلومات، دستاویزات، اپنے مالکان اور سینئر مینیجمنٹ کے کریمنل ریکارڈ ایف بی آر کو فراہم کرنے ہوں گے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق اکاؤنٹنٹس سے مراد تمام پروفیشنل فرمز کے سول پریکٹیشنر اور پارٹنرز ہیں۔

جیولرز سے مراد قیمتی پتھروں، زیورات، ہیرے اور موتی کا کاروبار کرنے والے ہیں۔

یہ تمام تر اقدامات فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے کہنے پر منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

ایف بی آر کو جیولرز، اکاؤنٹنٹس اور ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کے ریکارڈ کی انسپکشن کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

حالیہ نوٹیفیکشن میں یہ بھی بتایا گیا کہ تمام تر ریکارڈز کو کم از کم پانچ سال تک برقرار رکھنا ہوگا۔

صارفین کو اپنی اور بینیفشل اونر کی تصدیق کے لئے نادرا سے جاری کردہ شناختی کارڈ اور اوورسیز پاکستانی ہونے کی صورت میں نایکوپ یا پاسپورٹ فراہم کرنا ہوگا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago