اسلام آباد:ایف بی آر نے اسلا م آباد ، راولپنڈی سمیت ملک کے 18شہروں کے غیر منقولہ جائیداد کے نئے مجوزہ ریٹس کا تعین کر دیا ہے اور اسٹیک ہولڈرز سے 30جون تک مشاورت اور رائے طلب کی ہے، نئے ریٹس پر ایڈوانس ٹیکس اور کیپٹل گین ٹیکس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، جائیداد کے نئےریٹس کے بعد 18شہروں کے جائیداد کی قیمت مارکیٹ کی فیئر ویلیو کے 80سے 85فیصدکے برابر ہوگئی ہے ، کراچی اور کوئٹہ کے ایف بی آر ریٹ میں اضافہ نہیں کیا گیا جن شہروں میں ایف بی آر ریٹ کو مارکیٹ کے فیئر مارکیٹ ویلیو کے قریب تر کیا گیا ہے ان میں اسلام آباد ، راولپنڈی ، جہلم ، لاہور ، گجرات ، ساہیوال ، ملتان ، بہاولپور ، ایبٹ آباد ، پشاور ، مردان ، حیدرآباد ،جھنگ ، گوجرانوالہ ، سکھر ، سیالکوٹ ، سرگودھا اور فیصل آباد شامل ہیں ، نئے ریٹس کے مطابق راولپنڈی میں سٹیلایٹ ٹائون میں کمرشل جائیداد کی قیمت 30لاکھ فی مرلہ سے بڑھا کر 60لاکھ روپے ، رہائشی جائیداد 16لاکھ 80ہزار سے بڑھا کر 27لاکھ 72ہزارر وپے کر دی گئی ، چاندنی چوک میں کمرشل جائیداد 31لاکھ 20ہزار سے بڑھا کر 62لاکھ 40ہزاروپے ، رہائشی 12لاکھ سے بڑھا کر 19لاکھ 80ہزار وپے ، بنک روڈمیں کمرشل جائیداد 72لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ44لاکھ روپے فی مرلہ ، رہائشی 20لاکھ 40ہزار سے بڑھا کر 33لاکھ 66ہزار روپے ،
چکلالہ سکیم تھری میں کمرشل جائیداد 30لاکھ سے بڑھا کر 60لاکھ روپے ، رہائشی 13لاکھ 80ہزار سے بڑھا کر 22لاکھ 77ہزارروپے ، واہ کینٹ میں کمرشل جائیداد 12لاکھ سے بڑھا کر 24لاکھ روپے اور رہائشی8 لاکھ40ہ زار سے بڑھا کر 13لاکھ 86ہزار روپے ، مری روڈمیں کمرشل جائیداد36لاکھ فی مرحلہ سےبڑھا کر 72لاکھ روپے اور رہائشی جائیداد 9لاکھ 60ہزار فی مرلہ سے بڑھا کر 15لاکھ 84ہزارروپے ، ڈی ایچ اے ون میں کمرشل30لاکھ سے بڑھا کر 60لاکھ روپے سے کر دی گئی، رہائشی چار لاکھ دو ہزار سے 8لاکھ روپے فی مرلہ ، ڈی ایچ اے فورمیں کمرشل جائیداد 10لاکھ اور رہائشی ایک لاکھ 32ہزار سے بڑھا کردو لاکھ روپے کر دی گئی ،، ڈی ایچ اے فائیومیں کمرشل جائیداد 30لاکھ سے کم کر کے 20لاکھ روپے ، رہائشی دولاکھ ایک ہزار600 سے بڑھا کر چار لاکھ 80ہزار وپے کر دی گئ ، بحریہ ٹائون ایگزیکٹو میڈوز فیز تھری میں کمرشل 18لاکھ سے بڑھا کر 36لاکھ روپے فی مرلہ، رہائشی چھ لاکھ روپے ، سفارین تھری میں کمرشل 18لاکھ سے بڑھا کر 36 لاکھ روپے فی مرلہ، رہائشی 3لاکھ 36ہزار سے پانچ لاکھ روپے ، بحریہ ٹائون فیز ون میں کمرشل 18لاکھ سے بڑھا کر 36لاکھ روپے فی مرلہ رہائشی 3لاکھ 36ہزارسے پانچ لاکھ 60ہزار روپےکر دی گئی اسی طرح بحریہ ٹائون کے دیگر فیزوں کے ریٹس میں اضافہ کیا گیا ہے ، نئے ریٹس میں عسکری کو شامل کیا گیا ہے اور عسکری ایک سے پندرہ تک کے کمرشل جائیداد کے ریٹس 20لاکھ فی مرحلہ سے60لاکھ روپے فی مرحلہ کےد رمیان اور رہائشی جائیداد کے تین لاکھ 20ہزار سے 8لاکھ روپے کے درمیان مجوزہ تعین کیا گیا ہے ،وفاقی دارلحکومت کے سیکٹر ای سیون میں رہائشی پلاٹ کی مجوزہ قیمت 68ہزار580 سے بڑھا کر ایک لاکھ 48 ہزارروپے فی مربع گز ، ایف سکس میں58ہزار260 سے بڑھا کر ایک لاکھ 36ہزارروپے فی مربع گز،ایف سیو ن میں58ہزار260 سے بڑھا کر ایک لاکھ32ہزارروپے فی مربع گز، ایف ایٹ میں58 ہزار 260 سے بڑھا کر ایک لاکھ20ہزارروپے فی مربع گز، ایف ٹین میں 50ہزار چار سو 60 سے بڑھا کر ایک لاکھ4ہزارروپے فی مربع گز،ایف الیون میں50ہزار چار سو 60 سے بڑھا کر88ہزارروپے فی مربع گز ،جی سکس میں 49ہزار620 سے بڑھا کر 88ہزار روپے فی مربع گز،جی سیون، جی الیون اورجی ایٹ میں 45ہزار 720 سے بڑھا کر 88ہزارروپے فی مربع گز کر دیا گیا ،جی نائن میں 45ہزار 720 سے بڑھا کر84ہزارروپے فی مربع گز،جی تھرٹین میں 45ہزار 720 سے بڑھا کر56ہزارروپے فی مربع گز، جی فورٹین میں 40ہزارر وپے سے بڑھا کر48ہزار روپے فی مربع گز،آئی ایٹ 45ہزار 720روپے سے بڑھا کر96ہزارروپے فی مربع گز،آئی نائن میں 19ہزار روپے 200روپے سے بڑھا کر 64ہزارروپے فی مربع گز،آئی ٹین میں 19ہزار روپے 200روپے سے بڑھا کر60ہزارروپے فی مربع گز،آئی الیون میں 19ہزار روپے 200روپے سے48ہزارروپے فی مربع گز،آئی 15میں8ہزار 200روپے سے بڑھا کر24ہزارروپے فی مربع گزجبکہ آئی16میں11ہزار479روپے سے بڑھا کر26ہزار400روپے فی مربع گز مجوزہ قیمت کر دی گئی اسلام آبادمیں پانچ سالہ پرانی رہائشی عمارت کانرخ1500روپے فی مربع فٹ اورپانچ سال سے زیادہ پرانی رہائشی عمارت کانرخ1000روپے فی مربع فٹ مقررکیاگیاہے۔کمرشل پراپرٹی بلیوایریا(جناح ایونیو)، سپرمارکیٹ ایف سکس اورجناح سپرمارکیٹ ایف سیون کانرخ2لاکھ97ہزارروپے فی مربع فٹ مقرر کی گیا ہے۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…