اسلام آباد: دنیا بھر میں امن کے دیر پا قیام اور پاکستان کو فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ریئل اسٹیٹ ایجنٹس، جیولرز اور اکاؤنٹنٹ کے شعبوں پر نئی شرائط عائد کر دی ہیں۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندیاں پراپرٹی ڈیلرز اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے لیے عائد کی گئی ہیں۔
ان نئی شرائط کے تحت ڈیزگ نیٹڈ نان فنانشل بزنسز اور پیشہ ور مجرموں سے کاروبار پر پابندی ہوگی۔
اس کے علاوہ جرائم سے وابستہ کسی بھی شخص سے کاروبار نہیں کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے قوانین بھی تبدیل کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی این ایف بی پیز اونرشپ میں تبدیلی پر آگاہ کریں، بینیفیشل اونر یا سینئر عہدوں میں تبدیلی پر ایف بی آر کو مطلع کیا جائے۔
ادارے کی جانب سے اس مرتبہ شرائط پر عمل درآمد کے لیے اینٹی منی لانڈرنگ ،کاؤنٹر ٹیرر فنانسنگ ریگولیشنز میں ترامیم متعارف کرادی گئی ہیں جس کے
بعد وفاقی مالیاتی بیورو (ایف بی آر) نے ریئل اسٹیٹ ایجنٹس، جیولرز اور اکاؤنٹنٹ کے شعبوں پر نئی شرائط عائد کر دی ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…