اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلز اور فیڈرل ایکسائز ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ میں اضافہ کر دیا۔ اگست کے مہینے کے لیئے فائل ہونے والی ٹیکس ریٹرن کی تاریخ اب 18ستمبر سے بڑھا کر 20ستمبر کر دی گئ ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ تمباکو مصنوعات کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا لائسنس حاصل کر نے کے لیئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ بھی 20سمتبر سے بڑھا کر 27ستمبر کر دی گئی ہے۔
ایف بی آر کی طرف سے جاری ہو نے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق درخواستوں کی وصولی پی آر آر اے رولز کے مطابق ہوگی تاکہ کوئی بے قاعدگی اور ابہام پیدا نہ ہو۔نو ٹیفیکیشن کے مطابق، وہ درخواست گزار جو تجربے اور تکنیک کی بنیادوں پر 80میں سے 70نمبر لے سکے گا اسکی درخواست منظور کر لی جایگی۔لائسنسنگ کے دستاویزات پراجیکٹ ڈائریکٹر کے دفتر سے لیئے جا سکتے ہیں یا ایف بی آر کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…