اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مئی میں 386 ارب روپے کا ریوینیو حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مئی کے لیے ٹارگٹ 358 ارب روپے رکھا گیا تھا تاہم ایف بی آر نے اس سے 28 ارب روپے زائد حاصل کیے۔
مئی وہ تیسرا مہینہ ہے جس میں ایف بی آر نے اپنے ہدف سے زائد ریوینیو حاصل کیا۔
ایف بی آر نے جولائی تا مئی 4.167 ٹریلین کا ریوینیو حاصل کیا جو کہ مقرر کردہ ٹارگٹ سے 4.33 فیصد زائد ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔