اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے غیر منقولہ جائیداد کا ڈیٹا طلب کر لیا ہے ۔500مربع گز یا زائد کی غیر منقولہ جائیداد مالکان کا ڈیٹا طلب کرلیا گیا ہے۔ چاروں صوبائی سیکرٹریز اور اسلام آبا د انتظامیہ کو چیئرمین ایف بی آر نے خط لکھ ا ہے جس میں یہ تجویز دی گئی ہے کہ اس سلسلے میں فوکل پرسن کے تقرری کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق،ایف بی آر نے چاروں صوبوں اور اسلام آباد انتظامیہ سے ایسے تمام افراد کا ڈیٹا طلب کر لیا ہے جن کا نام 500 مربع گز یا اس سے زائد کی پراپرٹی ہے۔