اسلام آباد: ایف بی آر نے ٹیکس اہداف کا حصول یقینی بنانے اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں خرید و فروخت پر عائد ٹیکس سے آمدن میں اضافے کے لیے پراپرٹی کی نئی قیمتیں مقرر کیے جانے سے متعلق ویلیوایشن کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے پراپرٹی کی نئی قیمتیں مقرر کرنے کیلئے تمام ریجنل کمشنرز کو خط لکھ دیا اور پراپرٹی کی نئی ویلیوایشن طلب کر لیں۔ پہلے مرحلے میں ملک کے 18 بڑے شہروں میں پراپرٹی کی نئی ویلیوایشن کا تعین کیا جائے گا۔
ایف بی آر کی جانب سے تمام ریجنل ٹیکس آفسز کے چیف کمشنرز کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پراپرٹی کے نظرثانی شدہ ویلیوایشن ریٹس پر مبنی ٹیبلز تیار کرکے ایف بی آر کو بھجوائے جائیں تاکہ ویلیوایشن میں پائے جانے والے ابہام دور کرکے پراپرٹی کے نظرثانی شدہ ویلیوایشن ریٹس جاری کیے جائیں۔
ایف بی آر کی جانب سے فیلڈ فارمیشنز سے کہا گیا ہے کہ جو فیلڈ فارمشن نظرثانی شدہ ویلیوایشن ریٹس نہیں بھجوائیں گے اور پائے جانے والے ابہام کی نشاندہی نہیں کریں گے تو ان کی جانب سے اگر بعد میں ویلیوایشن سے متعلق کسی قسم کے ابہام سامنے آئے تو اس کے ذمہ دار متعلقہ آر ٹی اوز ہوں گے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…