ایف بی آر نے ٹیکس آڈٹ کے لیے آن لائن نظام متعارف کروا دیا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس آڈٹ اور تخمینے کی آن لائن الیکٹرانک سماعت متعارف کروادی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئرس پورٹل پر الیکٹرانک ‏سماعت کا نظام فعال کردیا گیا ہے۔ آن لائن سماعت کے ذریعے ایف بی آر دفاتر اور ٹیکس گزار کہیں سے بھی سماعت کی کاروائی میں حصہ لے سکیں گے۔

ایف بی آر کے مطابق سماعت کو  نہ صرف ریکارڈ بلکہ دیگر قانونی اور انتظامی امور سے متعلق استعمال میں بھی لایا جاسکے گا۔

اعلامیے کے مطابق الیکٹرانک سماعت کا لارجر ٹیکس پیئر یونٹ (ایل ٹی پی) اسلام آباد، ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) کے راولپنڈی، فیصل آباد اور پشاور میں قائم دفاتر سے آغاز کردیا گیا ‏ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک سماعت کا نظام ایف بی آر کے تمام ذیلی دفاتر میں بھی متعارف کروایا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس نظام کی مدد سے ٹیکس گزاروں کو ایف بی آر کے ذیلی دفاتر نہیں جانا پڑے گا جبکہ یکم جولائی ‏‏2021 سے براہ راست سماعتوں کا سلسلہ ختم کر دیا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top